بحرالکاہل: کے نتائج

چلی: فضائیہ کا طیارہ بحرالکاہل کے ساحل پر گر کر تباہ‘ 21 افراد ہلاک

سنتیاگو (آئی این پی) چلی کی ائرفورس کا طیارہ بحرالکاہل کے ساحل پر گر کر تباہ ہونے سے 21 افراد ہلاک ہو گئے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق طیارے کو حادثہ خوآن فیرنانڈیس جزائر کے ہوائی اڈے پر اترنے کی کوشش کے دوران پیش آیا۔ ملبے کی تلاش جاری ہے۔ سرکاری ٹی وی این کے مطابق طیارے

جاپان فوکو شیما کے ایٹمی پلانٹ سے تابکاری کے اخراج کی وجہ سے بحرالکاہل میں تابکار آیوڈین کی سطح چار ہزار گنا سے تجاوز کر گئی ۔

جاپان میں زلزلے اورسونامی کےباعث پیدا ہونے والے ایٹمی بحران پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ فوکو شیما کے ایٹمی ری ایکٹر سے تابکاری کے اخراج کی وجہ سے بحرالکاہل میں تابکار آیو ڈین کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ جاپان نیوکلیئر سیفٹی ایجنسی کے مطابق فوکوشیما کے ساحلی علاقوں کے سمندری پانی میں تابکار آیو ڈین کی سطح قانونی حد سے چار ہزار تین سو پچاسی گنا بڑھ گئی ہے۔ ایجنسی کے مطابق تابکاری کی بڑھتی ہوئی شرح کے پیش نظر حکومت کو مزید علاقے خالی کرالینے چاہیئں۔ دوسری جانب امریکہ نے فوکوشیما

بحرالکاہل میں آنے والا طوفان کومپاسو جنوبی کوریا کے مغربی ساحل سے ٹکرا گیا

سمندری طوفان نے جنوبی کوریا کے مغربی اوروسطی علاقوں کو بُری طرح متاثرکیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان جنوبی کوریا کے ساحلی علاقے سے مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بجکرپینتالیس منٹ پرٹکرایا۔ طوفان کے باعث علاقے میں ایک سو انتالیس کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے تیزہوائیں چلیں ، جس سے کئی تن آور درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔ طوفان سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کا نظام بھی بُری طرح متاثرہوا ہے۔ اس کےعلاوہ متاثرہ علاقوں سے ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کا سلسلہ بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔