لاہورکے الحمراء آرٹس کونسل میں منعقدہ اس تقریب کی صدارت معروف ادیب اورتجزیہ کار عطاءالحق قاسمی نے کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اداکارقوی خان، مسعود احمد اور سہیل احمد کا کہنا تھا کہ معین اختر، ببو برال اورمستانہ کی فنی خدمات کو کبھی نہیں بھلایا جاسکتا اور ان کی وفات سے فن کی دنیا میں ایک ایسا خلاء پیدا ہوگیا ہے جسے مدتوں پر نہیں کیا جا سکے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ فنکاروں کی تنظیمیں آئندہ اپنی مدد آپ کے تحت وفات پانے والے فنکاروں کے بچوں کی کفالت کے حوالے سے کام کریں گی۔ مقررین نے شکوہ کیا کہ