ان خیالات کا اظہارجموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک نے سری نگرمیں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کیا۔اُنہوں نے پاک، بھارت میچ کے دوران دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی ملاقات کوخوش آئند قرار دیا، تاہم اُنہوں نےخبردارکیا کہ بات چیت میں غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کیا گیا تو اُس کا اُلٹا اثر ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اس ملاقات کو خوش آمدید کہتے ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ یہ بھی واضح کرنا چاہتےہیں کہ ہماری چارنسلیں تباہ ہوچکی ہیں اب پاکستان اور بھارت کو مسئلہ کشمیرکےحل کیلئےسنجیدہ ہونا ہوگا، یہ ملاقات