تازہ ترین:

باسٹھویں: کے نتائج

بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کی باسٹھویں برسی منائی جارہی ہے اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 62 ویں برسی کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرادری نے مزار قائد پر حاضری دی پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی اور عظیم قائد کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ اس موقع پر صدر مملکت نے مہمانوں کی کتاب پر تاثرات قلمبند کیے۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ صدرمملکت کی مزار قائد آمد پر سکیورٹی کے انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔ قائد اعظم کی برسی کے موقع پر کراچی میں ان کے مزار پر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی، مختلف سیاسی، سماجی ، ثقافتی

لاہورمیں قائداعظم محمد علی جناح کے باسٹھویں یومِ وفات کے حوالے سے  ایوانِ کارکنان تحریکِ پاکستان میں قرآن خوانی اور دعا تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

ایوانِ کارکنان تحریکِ پاکستان لاہور میں منعقد ہونے والی قرآن خوانی کی تقریب میں مشاہیرِ تحریکِ پاکستان سمیت سماجی و سیاسی شخصیات اور بچوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرمین نطریہ پاکستان ٹرسٹ مجید نظامی، وائس چیئرمین ڈاکٹررفیق احمد، سینیٹر نعیم حسین چٹھہ، بیگم مہناز رفیع اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ ڈاکٹر رفیق احمد نے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری نوجوان نسل کو قائدِ اعظم محمد علی جناح کی شخصیت کو اپنا رول ماڈل بنانا چاہیے۔ اس طرح پاکستان کو مستقبل میں مخلص اور اعلٰی قیادت مل سکتی ہے۔

امریکہ میں باسٹھویں ایمے ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب میں کامیڈی ڈرامہ ماڈرن فیملی اور میڈ مین نے سب سے زیادہ ایوارڈ حاصل کیے   

لاس اینجلس میں ہونے والی تقریب کےہال کو بہت خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔ ہال شوبزکی شخصیات سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔تقریب کی میزبانی اداکار اور کامیڈین جیمی فالن  نے کی جنھوں نے اپنے چٹکلوں اور پھبتیوں سے تقریب کو کشت زعفران بنا دیا۔ اس موقع پر میوزک پرفارمنس بھی دی گئی۔  زیادہ ایوارڈ کامیڈی ڈرامہ ماڈرن فیملی ،میڈ مین، گِلی اور دی کلوزر نے حاصل کیے۔ روشنیوں میں جگمگاتی یہ تقریب تین گھنٹے تک جاری رہی ۔ایمے ایوارڈ ٹیلی ویژن کےبہترین فنکاروں کےلیےمخصوص ہوتے ہیں اور ٹی وی کے مختلف پروگراموں