تازہ ترین:

بارود: کے نتائج

پشاور پولیس نے وزیراعظم کی آمد سے قبل اسلحہ اور بارود سے بھری گاڑی پکڑ کر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی آمد کے پیش نظر شہرمیں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ پولیس نے تھانہ پُشتخرہ کی حدود میں چیکنگ کے دوران رنگ روڈ پر ایک گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ برآمد ہونے والے اسلحے میں پچاس ڈیٹونیٹرز، اکیس کلاشنکوف، چھ پستول،چھ بندوقیں اورمختلف بور کے تین ہزار سے زائد کارتوس شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق اسلحے کو پرزوں کی شکل میں سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا۔

جنوبی وزیرستان میں آپریشن کیا تو کچھ بھی نہ ملا‘ امریکہ نے ہمیں شرمندہ کرنے کیلئے جان بوجھ کر بارود کے کارخانے کی نشاندہی دیر سے کی‘ جی او سی

وانا (ریڈیو نیوز/وقت نیوز) جنرل آفیسر کمانڈنگ جنوبی وزیرستان میجر جنرل رضوان اختر نے کہا ہے کہ امریکہ نے جنوبی وزیرستان میں بارود کے کارخانے کی نشاندہی دیر سے کی تا کہ پاکستان کو شرمندگی اٹھانا پڑے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ امریکہ نے جان بوجھ کر ایسا کیا۔

بھارتی فوج کے ستر سے زیادہ افسران اور جوان فوج کا اسلحہ اور گولہ بارود فروخت کرنے میں ملوث ہیں۔ بھارتی اخبار

بھارتی اخبار کے مطابق عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران بھارتی وزارت دفاع نے بتایا کہ دو ہزار آٹھ میں ایک کرنل، تیرہ لیفٹننٹ کرنلز سمیت بہتر فوجیوں نے سرکاری اسلحہ اور گولہ بارود فروخت کیا۔ ابتدائی تفتیش کے بعد دس اہلکاروں کے کورٹ مارشل کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید نتائج