فٹبال چیمپئنزلیگ کے فائنل میں بارسلونا نے مانچسٹر یونائیٹڈ کوایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر یورپی چیمپیئن ہونے کا اعزازحاصل کرلیا۔ بارسلونا کی جانب سے پیڈرو،میسی اور ولا نے گول کیئے جبکہ مانچسٹر یونائٹڈ کی طرف سے صرف رونی گول کرنے میں کامیاب ہوسکے۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کا سکور ایک ایک گول سے برابر تھا لیکن دوسرے ہاف میں بارسلونا کے کھلاڑیوں نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں کی ایک نہ چلنے دی، بارسلونا کی جیت پر اسپین کے علاوہ دیگر ممالک میں شائقین فٹبال نے جشن منایا۔