تازہ ترین:

بارایسوسی: کے نتائج

ایبٹ آباد آپریشن کی تحقیقات کے لئے آزاد اور خود مختار کمیشن کے قیام اورایک ماہ میں عوام کو حقائق سے آگاہ کیا جائے ۔ بارایسوسی ایشنز

پاکستان بارایسوسی ایشن، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن،پنجاب بار کونسل، لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہوربارایسو سی ایشن کے عہدیداروں نے لاہور ہائیکورٹ بار کے کراچی شہداء ہال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی کارروائی کو ملکی سالمیت اور خودمختاری پر وار قرار دیا اوراس سانحہ پرتمام مکاتب فکرکے افراد پر مشتمل آزاد کمیشن کے قیام اور کوتاہی کے ذمہ داروں کے تعین کا مطالبہ کیا ۔ سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کی صدر عاصمہ جہانگیر نے کہاکہ عسکری اور سیاسی قیادت کو مل بیٹھ کر جامع پالیسی بناناہوگی تاکہ

لاہورہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لئے انتخابی سرگرمیاں عروج پرپہنچ گئیں

لاہورہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات چھبیس فروری کو منعقد ہو رہے، پاکستان بارکے انتخابات کے بعد اب وکلاء دھڑوں کی نظریں لاہور ہائیکورٹ بار کی صدارت پرہیں۔ تیرہ ہزارپانچ سو آٹھ رجسٹرڈ ووٹرزکی حامل لاہورہائیکورٹ بارکے انتخابات میں ایڈہاک ججز تنازع کے بعد زیادہ گہما گہمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ صدارت کے لئے تین امیدوار میدان میں ہیں، اس نشست پر رائے بشیراحمد، اصغر گل اور چوہدری معظم اقبال کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ رائے بشیراحمد کو فرینڈز الائنس کی حمایت حاصل ہے جبکہ اصغرگل پروفیشنل گروپ

سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کی صدرعاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ کھوکھلی حکومت، کڑوی عدلیہ اور ظالم عوام ہی پاکستان کا مقدربن کر رہ گئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہارعاصمہ جہانگیر نے لاہورمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بار اور عدلیہ آج بھی مکمل طرح آزاد نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر جمہوری سسٹم خراب ہو تو ہم پچاس سال پیچھے چلے جائیں گے تاہم آنے والی وفاقی کابینہ سے اپیل ہے کہ وہ عوام کےلیے بھی کچھ کر ے۔ عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ جوڈیشل پالیسی میں کچھ چیزیں ایسی بھی ہیں جن سے وکلاء تکلیف میں ہیں لیکن ہم تنقید برائے تنقید نہیں کریں گے بلکہ مثبت نشاندہی کی جائیگی ۔ ان کا کہنا تھا کہ بارہ فروری کو لاہورمیں ایک

مزید نتائج