جسٹس آفتاب عالم اور جسٹس آر ایم لودھا پر مشتمل بھارتی سپریم کورٹ کے بینچ نے بابری مسجد کی زمین کے حوالے سے الہٰ باد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے ماتحت عدالت کے فیصلے پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے کہا کہ مقدمے کے کسی فریق کی جانب سے زمین کی تقسیم کی استدعا نہ کرنے کے باوجود فیصلہ حیران کن ہے۔ عدالت نے فریقین کومتنازعہ زمین اوراس سے متصل سڑسٹھ ایکڑ اراضی پرکسی بھی قسم کی مذہبی سرگرمیوں سے بھی روک دیا ۔الہٰ باد ہائیکورٹ نے ستمبر دوہزار دس میں بابری مسجد کیس کا فیصلہ