کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ممتاز بھٹو کا کہنا تھا کہ موجود ہ بحران میں حکمرانوں کی وجہ سے شدت آئی ہے، پیپلز پارٹی نے تین سال قبل اعلان کیا تھا کہ وہ کمشنری نظام بحال کریگی لیکن تین سال پہلے کیئے جانے والے وعدے پر وہ تین دن بھی نہ ٹہر سکی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے دباؤ پر جو اعلان کیا گیا وہ سندھ کو تقسیم کرنے کا اعلان تھا اور وہ اسکو یکسرمسترد کرتے ہیں۔ ممتاز بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مہاجروں نے نہیں بلکہ اسے مختلف قوموں نے ملکر بنایا یہ مختلف قوموں کی دھرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ