تازہ ترین:

ایونٹ: کے نتائج

پاکستانی ٹینس سٹاراعصام الحق اوران کے بھارتی پارٹنرروہن بوپنا راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈبلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

مانٹریال میں جاری ایونٹ میں پاک بھارت ٹینس جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ پری کوارٹر فائنل مقابلے میں اعصام الحق اور روہن بوپنا نے آسٹریلیا اور برازیل کی جوڑی پاول ہینلے اور برنووریز کو چھ چار اور سات چھ سے شکست دی۔ کوارٹر فائنل میں پاک بھارت جوڑی کا مقابلہ امریکہ کے برائن برادرز سے ہوگا۔

چار فریقی ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ بدھ سے کراچی میں شروع ہوگا، ایونٹ میں ایشین چیمپئن پاکستانی کرکٹرز بھی ایکشن میں نظر آئیں گی

کراچی کے مقامی ہوٹل میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے آرگنائزر کا کہنا تھا کہ چار فریقی ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ میں اورنج ، ریڈ ، بلو اور گرین نامی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کی نمائندگی ایشین چیمپئن جویریہ ودود ، بتول فاطمہ ، نین عابدی ، کنول ناز ، کائنات امتیاز ، معصومہ جنید کریں گی۔ واضح رہے کہ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کا فائنل تین جولائی کو مصنوعی روشنیوں میں کھیلا جائے گا۔

ورلڈ کپ ایونٹ میں قومی ٹیم کی کارکردگی شانداررہی۔ پاکستانی امپائرعلیم ڈار

وطن واپس پہنچے پرلاہورائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیم ڈار نے کہا کہ دوسری بار فائنل میں امپائرنگ کرنا ان کے اور پاکستان کے لئے اعزاز کی بات ہے،ایک سوال پر علیم ڈار نے کہا کہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم سے غلطیاں ہوئیں خا ص طور پرسیی فائنل میں قومی ٹیم نے درست وقت پر پاور پلے نہیں لیا،مگر مجموعی طور پر ٹیم کی کارکردگی شاندار رہی ۔ انہوں نےکرکٹ مقابلوں میں ریفرل سسٹم کے استعمال کوبہترین قراردیا۔ حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ حسن کارکردگی ملنے پر علیم ڈار نے حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

مزید نتائج