کراچی میں ایمپرس مارکیٹ کی مصالحہ جات اور خشک میوے کی دکانوں میں ہفتے اور اتوا کی درمیانی شب اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے مارکیٹ کواپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ پر قابو پانے کے لیے شہر کی تمام فائر ٹینڈرز کو طلب کرلیا گیا جنہوں نے ڈھائی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔ حکام کے مطابق آتشزدگی سے سو سے زائد دکانوں میں موجود کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا ہے۔ ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔