وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے سٹیٹ بینک کے سربراہ یاسین انور کے ہمراہ واشنگٹن میں عالمی مالیاتی ادارے کے اعلی حکام سے ملاقات کی۔ ملاقات سے قبل وزیرخزانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات میں پہلے سے لیے گئے قرضوں کی ادائیگی کے لئےشرائط میں نرمی کا مطالبہ کیاجائے گا۔ وزیرخزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے قدرتی آفات کے حوالے سے خصوصی فنڈ سے مزید ایک ارب ڈالر قرضے کیلئے بات چیت جاری ہے۔ آئی ایم ایف کے ترجمان گیرے رائس نے میڈیا کوبتایا کہ سیلاب سے پیدا ہونیوالی صورتحال میں پاکستان کے ساتھ