سکیورٹی کی منتقلی کے بعد افغان نیشنل آرمی کی جانب سے فوجیوں نے دارالحکومت کابل کے چھ سو چالیس کلومیٹر مغرب میں صوبہ ہرات کے نسبتا" پرامن مغربی شہرمیں لوگوں اور گاڑیوں کی چیکنگ شروع کردی ہے ۔ طالبان نے دھمکی دی ہے کہ ملک کو ان کے حوالے کردیا جائے ورنہ مختلف دہشتگردانہ حملوں کیلئے تیار رہیں ۔ دوسری جانب مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ اس بات پر بہت خوش ہیں کہ ہماری فوج نے کنٹرول سنبھال لیا ہے اور ہم اس منتقلی کے عمل کو خوش آمدید کہتے ہیں۔