امریکی ایتھلیٹ پر پابندی امریکہ کی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی طرف سے لگائی گئی ۔ لاشان میرٹ کو اپریل میں عارضی طور پرمعطل کیا گیا تھا۔امریکن اٹارنی ہاورڈ جیکوبز نے ایک بیان میں کہا کہ ڈوپ ٹیسٹ میں ثابت ہوگیا کہ لاشان میرٹ نے ڈرگ کا استعمال کیا تھا۔ ایتھیلیٹ میرٹ نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ثالثی پینل کے ممبران بھی جانتے ہیں کہ میں نے کبھی کھیل کے دوران ڈرگ کا ستعمال نہیں کیا۔ لہذا وہ آئندہ اپنے کھیل پر بھرپور توجہ دیں گے اور میدان میں واپسی کے بعد مزید اعزازات اپنے نام کریں گے