اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چودھری احمد مختار کا کہنا تھا کہ عالمی امن کے لئے پاکستان اور امریکہ کے باہمی اعتماد کی بحالی بہت ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دس سے بارہ دن کے دوران اسامہ بن لادن کی یمنی بیوہ اور بچوں کو یمن کے حوالے کر دیا جائے گا۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کو کوئی خطرہ نہیں اور اس حوالے سے خدشات کا اظہار بے بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں لڑنے والے جنگجوؤں کے خلاف مذاکرات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔پاکستان کوملاعمر کے ٹھکانے کا