بھارتی ریاست اڑیسہ کے ساحلی علاقے میں بھارتی فوج کی جانب سے مقامی طور پر تیار کردہ بیلسٹک میزائل اگنی ٹو کا تجربہ کیاگیا ۔ میزائل کی رینج دوہزار کلومیٹر ہے جو جہازرانی اوراینٹی بیلسٹک ڈیفنس سسٹم سے لیس ہے۔ بھارتی حکام کے مطابق میزائل دو حصوں پر مشتمل ہے جس کی لمبائی بیس میٹر، قطر ایک میٹر اور وزن تقریباً سترہ ٹن ہے۔ ہتھیاروں کے حصول کی دوڑ میں شامل بھارت نے میزائل کا ابتدائی تجربہ گزشتہ برس سترہ مئی کو کیا گیا تھا جو کامیاب رہا۔