نئی دہلی میں ہونے والے مذاکرات کے پہلے مرحلے میں مذاکرات کے دو دور ہوئےجن میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری داخلہ قمر زمان چودھری نے کی جبکہ بھارت کی جانب سے جے کے پلائی نے بات چیت میں حصہ لینے والے حکام کی سربراہی کی۔ پاکستانی ہائی کمشنرشاہد ملک بھی مذاکرات کے دوران موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق پہلے دور میں پاکستانی وفد نے سمجھوتہ ایکپسریس حملوں کی تحقیقات جبکہ بھارت نے ممبئی حملوں کا معاملہ اٹھایا ۔مذاکرات کے بعدبھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر شاہد ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی حکام سے مثبت بات چیت