نیویارک میں گفتگوکرتے ہوئے حناربانی کھرکا کہنا تھا کہ پاکستان پرامریکی الزامات بے بنیاد ہیں جسے سختی سے مسترد کرتے ہیں، انہوں نے کہا پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اہم اتحادی ہے، حقانی نیٹ ورک کے معاملے پرپاکستان کے شدید تحفظات ہیں۔ وزیرخارجہ نے امریکہ پرواضح کیا کہ اسلام آباد کی خودمختاری کا احترام کرنا ہوگا ایک دوسرے پرانگلی اٹھانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔