تازہ ترین:

آکٹوپس: کے نتائج

آسٹریلیا میں ایک آکٹوپس نے اکیس اگست کو ہونیوالے انتخابات میں جولیا گلارڈ کی جیت کی پشینگوئی کی ہے۔  

سڈنی کے ایکیوریم میں موجود بگسی نامی یہ آکٹوپس ماضی میں بھی متعدد مقابلوں سے متعلق کامیاب  پیشگوئیاں کرچکا ہے ۔ آکٹوپس کے سامنے موجودہ وزیراعظم جولیا گلارڈ اور ان کے قریب ترین حریف ٹونی ابوٹ کی تصاویر والے بکس رکھے گئے تھے ۔ آکٹوپس نے کافی ہچکچاہٹ کے بعد آخر کار جولیا گلارڈ کے حق میں فیصلہ سنا دیا ۔ دوسری جانب مقامی تجزیہ نگار بھی جولیا گلارڈ کی کامیابی کے لیے ُپر امید ہیں ۔ دونوں امیدواروں کے درمیان پہلا مباحثہ اتوار کو منعقد ہو رہا ہے ۔

فیفا ورلڈکپ میں ٹیموں کی فتح کی پیش گوئی کرنے والے آکٹوپس نے ورلڈ کپ فائنل میں سپین کو فاتح قرار دے دیا

فٹبال ورلڈ کپ میں ہالینڈ اور سپین کے درمیان فائنل مقابلےمیں آکٹوپس نے سپین کو فاتح منتخب کر کےاس بارڈچ شائقین کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ جرمنی کے ایکیوریم میں موجود پال نامی یہ آکٹوپس اس سے پہلے بھی ورلڈ کپ مقابلوں میں درست پیش گوئی کر کے دنیا بھر کے میڈیا کی توجہ حاصل کرچکا ہے۔ سپین اور جرمنی کےدرمیانکھیلے گئے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں اس آکٹوپس نے سپین کو فاتح قرار دے کر ٹورنامنٹ کی آخری درست پیش گوئی کی تھی۔ جنوبی افریقہ میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کا فائنل کل کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ