تازہ ترین:

آکر: کے نتائج

سابق صدرپرویزمشرف نے کہا ہے کہ وہ نئے جذبے کے ساتھ میدان میں آنا چاہتے ہیں اور اقتدار میں آکر عوامی خواہشات کے مطابق ملک میں نئے صوبے بنائیں گے ۔

مانسہرہ میں آل پاکستان مسلم لیگ کی کارنرمیٹنگ سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئےسابق صدرنے کہا کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملک تباہی کی جانب جارہاہے ۔ ان کے دورحکومت میں چینی چوبیس روپے تھی اب سوروپے فی کلوفروخت ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک بھرمیں تعلیم عام کی اورعوام کو بہتر سہولیات اورروزگارفراہم کیا تاہم آج غریب کی زندگی مشکل ہوچکی ہے۔ پرویزمشرف کا کہنا تھا کہ وہ انتخابات سے قبل ملک میں واپس آجائیں گے ۔

زمبابوے کرکٹ بورڈ نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے پاکستان آکر کھیلنےکی تصدیق کر دی، میچز کے حتمی شیڈول کے لئے دونوں بورڈز کے درمیان مذاکرات جلد کئے جائیں گے

زمبابوے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین پیٹر چنگوکا کا کہناہے کہ وہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے عملی طور پر کچھ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے زمبابوے ٹیم کے کھلاڑیوں سے بات چیت کی جا رہی ہے تاکہ پاکستان کے کروڑوں متاثرین کے لئے فنڈز اکٹھے کر کے انکی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔ پی سی بی اور زمبابوے کرکٹ بورڈ کے حکام جلد ہی نمائشی میچز کے انعقاد کے لئے شیڈول کو حتمی شکل دینے کے لئے ملاقات کریں گے۔ فی الحال سیریز کے حوالے سے تاریخوں کا فیصلہ نہیں کیا جاسکا ہے لیکن امکان ہے کہ یہ

نیوزی لینڈ کرکٹ نے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے پاکستان آکر کھیلنے کی  پیشکش کو مسترد کردیا ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو جسٹن واہان نے مقامی میڈیا کو بتایا ہے کہ پی سی بی نے گذشتہ دنوں انہیں پاکستان آکر کھیلنے کی پیشکش کی تھی، جس کے جواب میں انہوں نے پی سی بی کو ای میل کی ہے کہ فی الحال پاکستان میں سکیورٹی حالات سازگار نہیں ہیں اور وہ اس انکار پر معذرت خواہ ہیں۔اس سے قبل پی سی بی کے میڈیا منیجر ندیم سرور نے اس پیشکش کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ نیوزی لینڈکرکٹکو پاکستان آکر کھیلنے کی پیشکش کی گئی ہےتاکہ ان نمائشی میچوں سےحاصلہونے والی آمدنی کو سیلاب زدگان کی بحالی کے لئے خرچ

مزید نتائج