تازہ ترین:

آپ: کے نتائج

چیف جسٹس آف پاکستان افتخارمحمد چوہدری نے کہا ہے کہ عدلیہ نے اپنے آپ کو پابند کرلیا ہے کہ وہ آئندہ آئین کے علاوہ کسی قسم کا حلف نہیں اٹھائے گی۔

راولپنڈی ڈویژن کی مختلف وکلاء بارکے نومنتخب قیادت سے حلف لینے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ وکلاء نے اپنی جدوجہد سے ثابت کردیا کہ پاکستان میں صرف اورصرف جمہوریت اورآئین کی حکمرانی ہی چل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کا مسودہ تیارکرنے والی آئینی کمیٹی نے اپنے دیباچے میں لکھا ہے کہ جمہوریت کی بحالی وکلاء کی جدوجہد سے ہی ممکن ہوسکی ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدلیہ نے اکتیس جولائی دہ ہزارنو کے فیصلے میں اپنے آپ کو پابند کرلیا ہے کہ وہ آئین کے علاوہ کسی قسم کا حلف

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ طاقتور قوتیں کسی بھی لمحے ان کا خاتمہ کر سکتی ہیں، کارکن اپنے آپ کو ذہنی طور پر تیار کر لیں۔

ایم کیو ایم کی ویب سائیٹ پر کارکنوں کے نام کھلے خط میں الطاف حسین نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے بعد بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ انہیں ختم کرنے کے لیے سرگرم ہوچکی ہے ۔ کارکن آنے والے حالات کے لیے خود کو تیار رکھیں، الطاف حسین نے کہا کہ ان کی زندگی اور ان کی سانسیں قوم کی امانت ہیں، کارکن  میری شہادت کے بعد ذاتی مفادات سے ہٹ کر تحریکی مشن کو جاری رکھیں ۔ الطاف حسین نے اپنے خط میں کہا کہ بین الاقوامی قوتوں نے پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کو جس میں آرمی، آئی ایس آئی اور دیگر سرکاری ایجنسیز شامل

بلوچستان کے متاثرہ اضلاع میں لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی پشتوں کی مضبوطی کا کام شروع کردیا، نیا سیلابی ریلا آنے سے ضلع جعفرآباد میں عوام کی مشکلات میں اضافہ ۔

دریائے سندھ کے سیلابی ریلے گزرنے کے بعد بلوچستان کے سرحدی اضلاع جعفرآباد اورنصیرآباد مکمل طورپرتباہی کا منظر پیش کررہے ہیں، سیلابی ریلوں سے ان دونوں اضلاع میں انفراسٹرکچر بری طرح متاثرہوا ہے اوررابطہ سڑکیں تباہ ہونے سے لوگ سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے ہیں۔ جعفرآباد کی تحصیل گنداخہ میں نیا سیلابی ریلا آنے سے بیس دیہات زیرآب آگئے اور سینکڑوں مکانات منہدم ہونے کی وجہ سے ہزاروں افراد کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار پڑے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے مناسب اقدامات نہ کرنے کے باعث ضلع جعفر آباد کے

مزید نتائج