تازہ ترین:

آنے: کے نتائج

جدہ میں پاکستان کیلئےپی آئی اے اورسعودی ایئرلائنز کی پروازیں گھنٹوں تاخیرکا شکار ہیں جس کے باعث عمرہ سے واپس آنے والے سیکڑوں پاکستانیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جانے والے افراد کو وطن واپسی پر شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ پی آئی اے اورسعودی ائیر لائنز کی پروازوں میں تاخیر کی وجہ سے انہیں گھنٹوں ایئرپورٹ پر انتظار کرنا پڑ رہا ہے ۔ سعودی ائیر لائن کی پرواز ایس وی سات دو آٹھ جسے اٹھائیس اگست کو لاہورروانہ ہونا تھا وہ روانہ نہیں ہوسکی اور مسافر اب تک نشستوں کے حصول میں ناکام ہیں جس کا سبب شاہ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر سعودی اور الجزائر کے معتمرین کی ہنگامہ آرائی بتایا جاتا ہے۔ ادھر ترجمان پی آئی اے مشہود تاجورکا کہنا ہے کہ

ظفر قریشی کواین آئی سی ایل کیس کی تفتیش کے لیے آنے پر ایف آئی اے بلڈنگ میں داخلے سے روک دیا گیا۔

ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے ظفرقریشی کےاین آئی سی ایل کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں دفترپہنچنے پرعمارت کے دروازے بند کردئیے گئے اوردفترمیں بم کی افواہ کے باعث تالالگا دیا گیا، ایڈیشل ڈی جی ایف آئی اے ظفرقریسشی نے آج اپنے عہدے کا چارج سنبھال کراین آئی سی ایل کیس کی ٹیم سے ملاقات کرنا تھی جس کے لیے انہیں سخت سکیورٹی کے حصارمیں دفترپہنچایا گیا۔ ظفرقریشی دفترپہنچے تو دفترکو تالا لگا ہوا تھا،جس پر ظفر قریشی نے ایف آئی اے ملازم کو اپنا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ میرا نام ظفر قریشی ہے اور مجھے ایک اہم معاملے

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے حکومت میں آنے کے بعد سو روزہ حکمت عملی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب سے پہلے امریکی جنگ سے نکل کر کرپشن کی جنگ شروع کریں گے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ قبائیلی علاقوں میں فوجی آپریشن ختم کرکے مقامی سرداروں اور فرینٹیئر فورس کے ساتھ مل کرگرینڈ جرگہ بلائیں گے۔ ۔انہوں نے کہا کہ ہم حکومت میں آنے کے فوری بعد ڈرون حملوں کو بند کروائیں گے اگر اس پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو پاکستان سے جانے والی تمام نیٹو سپلائی لائن معطل کردی جائےگی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹیکس کا نظام بدلیں گے اور بجٹ کو بیلنس کریں گے۔حوالہ سسٹم کے تحت بیرون ملک رقوم کی منتقلی کے نظام کا خاتمہ کرکے ملک کو خوشحال

مزید نتائج