سابق پاکستانی کپتان اور معروف آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے والد کراچی میں انتقال کرگئے۔اہل خانہ کے مطابق صاحبزادہ فضل الرحمان طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔شاہد آفریدی والد کی طبیعت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے انگلینڈ میں کاؤنٹی چھوڑ کر پاکستان واپس آگئے تھے۔ شاہد آفریدی کے والد کی نماز جنازہ آج نمازعصرکے بعد گلشن اقبال تیرہ ڈی ون کراچی مدینہ مسجد میں ادا کی جائے گی اور تدفین اسکاؤٹ کالونی قبرستان میں ہوگی۔