میلبورن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ کے دسویں روزکھیلے گئے دوسرے کوارٹر فائنل میں سپین کے رفائیل نڈال کا ایک ہی وقت میں چاروں گرینڈ سلام چیمپئن بننے کا خواب اس وقت چکنا چورہوگیا جب ان کے ہم وطن نمبرسات سیڈ ڈیوڈ فیررنے انہیں سٹریٹ سیٹس میں چھ چار، چھ دو اورچھ تین سے اپ سیٹ شکست دے دی۔ میچ کے دوران نڈال کو انجری کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ اس سے پہلے برطانیہ کے نمبرپانچ سیڈ اینڈی مرے نے یوکرائن کے ان سیڈڈ کھلاڑی الیگزینڈرڈولگو پولوف کوسٹریٹ سیٹس میں سات پانچ، چھ تین اورچھ سات سے ہرا کرسیمی