ہاکی کلب آف پاکستان کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پی ایچ ایف کے چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ ذیشان اشرف اور ریحان بٹ فٹنس مسائل سے دوچار ہیں جس کی وجہ سے انہیں آسٹریلیا کیلئے اعلان کردہ انتیس رکنی کیمپ میں شامل نہیں کیا گیا۔ قومی ٹیم آئندہ ماہ آسٹریلیا کا دورہ کرے گی۔ ادھرچیف سلیکٹر نے ملائشیا میں ہونیوالے آٹھ ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے بھی پچیس رکنی جونئیر کیمپ کا اعلان کیا ۔ واضح رہے کہ دونوں کیمپ بالترتیب کراچی اور اسلام آباد میں یکم اکتوبر سے شروع ہوں گے۔