تازہ ترین:

اوسمیت: کے نتائج

ضلع بہاولنگرکے علاقے فورٹ عباس میں ایک کارحادثے میں ایس ایچ اوسمیت تین پولیس اہلکارجاں بحق ۔

بہاولنگرکے نواحی گاؤں فورٹ عباس میں تھانہ مروٹ کے قریب پولیس کی گاڑی بے قابو ہوکر درخت سے جاٹکرائی، جس کے نتیجہ میں گاڑی میں سوارایس ایچ اوتھانہ مروٹ اقبال چنڈ سمیت تین پولیس اہلکارموقع دم توڑ گئے۔نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

گھوٹکی میں پولیس موبائل پرڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایس ایچ اوسمیت دواہلکار جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا ہے۔

پولیس کے مطابق گھوٹکی کے علاقے گیمبڑومیں گشت پرمامورپولیس موبائل پرڈاکوؤں نے فائرنگ کردی اورفرار ہو گئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او گیمبڑوصاحب ڈنوناریجو سمیت تین پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو تحصیل ہسپتال گھوٹکی منتقل کیا جا رہا تھا کہ  راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایس ایچ او سمیت دو پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

کوئٹہ کے علاقے سٹیلائٹ ٹاؤن میں پولیس موبائل پرفائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ اوسمیت چارپولیس اہلکارجاں بحق ہوگئے

کوئٹہ کے علاقے سٹیلائٹ ٹاؤن میں پولیس موبائل پرفائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ اوسمیت چارپولیس اہلکارجاں بحق ہوگئے۔ آج صبح سیٹلائٹ ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے اس وقت فائرنگ کی جب پولیس اہلکاروین پرمعمول کے گشت پر جا رہے تھے۔فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت چار پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دو اہلکار زخمی ہوگئے،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے واقعے کے بعد پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے