بلوچستان میں دریائے سندھ کے پے درپے آنے والے دو سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ سیلاب سے متاثرہ ضلع جعفرآباد کی تحصیل صحبت پور،جھٹ پٹ اور گنداخہ مکمل طور پرپانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ تحصیل گنداخہ میں سینکڑوں مکانات منہدم ہوچکے ہیں جبکہ متعدد رہائش کے قابل نہیں رہے ہیں۔روجھان جمالی اور ڈیرہ الہ یار کے مختلف علاقوں میں پانی کی سطح بلند ہوکردس فٹ تک پہنچ گئی ہے جبکہ اوستہ محمد کا علاقہ بھی بدستور چاروں اطراف سے پانی میں گھرا ہواہے۔ پاک فوج کے چار ہیلی کاپٹرز متاثرین کو محفوظ