تازہ ترین:

اوربلوچستان: کے نتائج

سندھ اوربلوچستان میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری،بڑے پیمانے پر تباہی۔ تیس سے زائد افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

بارشوں کے باعث سندھ اور بلوچستان کے علاقوں بدین، ٹھٹھہ، نوشہرو فیروز، حیدرآباد، ٹنڈوالہ یار ،جیکب آباد اور لورالائی سمیت مختلف علاقوں میں مکانات کی چھتیں گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد تیس ہوگئی ہے جبکہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ضلع خیرپور کے علاقے فیض گنج کی علی نوازواہ اورپندرہوواہ نہروں میں پچاس پچاس فٹ شگاف پڑنے سے آٹھ دیہات زیرآب آگئے ہیں جہاں سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔ ادھر بارش کے بعد گاڑھی پل کے قریب گھرکی چھت گرنے سے آٹھ سالہ بچہ جاں بحق جبکہ چھ خواتین زخمی

اٹھارہویں ترمیم کی طرح نئے صوبوں کے لیے کمیشن تشکیل دیا جائےجو ہزارہ، کراچی اوربلوچستان میں بھی نئے صوبے بنانے کے بارے میں رپورٹ تیار کرے۔ رانا ثناءاللہ

نئے صوبوں کے مطالبے پر اپنے رد عمل میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون انتظامی بنیادوں پرنئے صوبوں کے خلاف نہیں تاہم سیاسی بنیادوں پرخصوصاً نون لیگ کو نشانہ بنانے کے لیے پنجاب تقسیم کیا گیا تویہ اقدام صوبے توڑنے کے مترادف ہوگا۔ قاف لیگ کی جانب سے جنوبی پنجاب کوصوبہ بنانے کی قرار داد پرردعمل کا اظہارکرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ اس قرارداد سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، اٹھارہویں ترمیم کی طرح نئے صوبوں کے لیے کمیشن بنایا جائے جو ہزارہ، کراچی اوربلوچستان میں بھی نئے صوبے بنانے کے

لاہور، گوجرانوالہ،شیخوپورہ اورساہیوال کے سی این جی اسٹیشنز کوتین دن جبکہ سندھ اوربلوچستان کے اسٹیشنز کو دو دن کیلئے گیس کی فراہمی بند ۔

لاہور،شیخوپورہ، ساہیوال اورگوجرانوالہ میں سی این جی سٹیشنز کو پیر کی صبح چھ بجے سے گیس کی سپلائی بند کردی گئی جواب جمعرات کی صبح چھ بجے بحال ہوگی،دوسری جانب سندھ اوربلوچستان میں بھی گیس کی فراہمی نہ ہونے سے سی این جی اسٹیشنزآج صبح نو بجے سے دو دن کیلئے بند کردئیے گئے ہیں، لاہور،شیخوپورہ، ساہیوال اورگوجرانوالہ سی این جی سٹینشز کی بندش سے ٹرانسپورٹرزاور شہریوں کوشدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔

مزید نتائج