لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں عوامی مسلم لیگ کے دفتر کے افتتاح کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پوری دنیا پاکستان کے بارے میں سوچ رہی ہے لیکن ہمارے حکمران خواب خرگوش کے مزےلے رہے ہیں، ایرانی صدر کے بعد سوڈان کے سربراہ نے بھی پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا ہے لیکن امریکی ایجنڈے کی تکمیل میں مصروف حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی جبکہ اپوزیشن بھی فوج کی تذلیل میں مصروف ہے اور دونوں ہی مفاہمت کے بجائے مفادات کی سیاست کر رہے ہیں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ