تازہ ترین:

اور حزب: کے نتائج

آسٹریلیا میں ہونے والے عام الیکشن میں حکمران لیبر پارٹی اور حزب اختلاف کی قدامت پسند جماعت واضح اکثریت سے محروم ہیں جس کے نتیجے میں معلق پارلیمنٹ کے وجود میں آنے کا قوی امکان ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق اسی فی صد ووٹوں کی گنتی کی جا چکی ہے۔ وزیراعظم جولیا گیلارڈ کی لیبرپارٹی کو زیادہ سے زیادہ بہتر نشستیں حاصل ہوں گی۔ اپوزیشن لیڈر ٹونی ایبٹ کی قدامت پسند جماعت کے انتخابی اتحاد کو زیادہ سے زیادہ تہتر نشستیں ملنے کا امکان ہے۔آسٹریلوی پارلیمنٹ میں اکثریت کے لئے کم از کم چھہترنشستوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس طرح دونوں بڑی جماعتیں حکومت سازی کا ہدف حاصل نہیں کرسکیں اور آسٹریلیا میں انیس سو چالیس کے بعد معلق پارلیمنٹ وجود میں آئے گی۔ پہلی بار وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہونے