تازہ ترین:

انیسویں: کے نتائج

سائنس فکشن اور انیسویں صدی کے ماحول پر بنائی گئی فلم کاؤ بوائز اینڈ ایلینزرواں ہفتے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

کاؤ بوائز ایند ایلینز میں ہالی وڈ باکس آفس کے دو معروف اداکار ہیریسن فورڈ اور ڈینئیل کریگ اکھٹے جلوہ گر ہورہے ہیں۔ سائنس فکشن اور مغربی طرز کی اس فلم کے ڈائریکٹر جان فیوریو ہیں جس میں اٹھارہ سو پچھہتر کا ماحول دکھایا گیا ہے ۔ فلم میں اداکار ڈینئیل کریگ کاؤ بوائے کا کردار ادا کررہے ہیں جو ایک قصبے میں آنے والے اجنبی ہیں ۔اسی دوران قصبے پر کچھ بلائیں حملہ کردیتی ہیں جن پر وہ اپنی پر اسرار قوتوں کے ذریعے قابو پاتے ہیں ۔ معروف اداکار ہیریسن فورڈ کا کہنا ہے کہ فلم کا اسکرپٹ اتنا جان دارتھاکہ وہ کام

صدر آصف علی زرداری نے انیسویں آئینی ترمیم کے مسودے پر دستخط کردیئے ، ان کا کہنا ہے کہ اداروں کو لڑتا ہوا دیکھنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی ہے۔

ترمیم پر دستخط کی تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی ، جس میں مختلف وفاقی و صوبائی وزراء اور اتحادی جماعتوں کے ارکان نے شرکت کی ۔ صدر کے دستخط بعد یہ ترمیم آئین کا حصہ بن گئی ہے۔ اس سے پہلے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں انیسویں ترمیم کی منظوری دی جاچکی ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ انیسویں ترمیم عوام کو جمہوریت کا تحفہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اداکار منفی رجحانات کی تجارت کرتے رہے لیکن عوام باشعور ہونے کے باعث ان کے بہکاوے میں کبھی نہیں آئے ۔ انہوں نے کہا کہ اداروں میں تصادم کی قیاس

قومی اسمبلی کے اجلاس میں انیسویں آئینی ترمیم کی متفقہ طور پرشق وار منظور دے دی گئی،سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ آزاد عدلیہ کے بغیر جمہوریت نہیں چل سکتی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر فہمیدہ مرزا کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا،جس میں انیس ویں ترمیم کو منظوری کے لیے پیش کیا گیا۔ چیئرمین آئینی اصلاحات کمیٹی سینیٹر رضا ربانی نے بل کی ساتوں شقوں کو باری باری ایوان میں پڑھ کر سنایا جسے اراکین اسمبلی نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ پہلی شق کی حمایت میں دوسو انتالیس جبکہ مخالفت میں ایک ووٹ ڈالا گیا ۔ ترمیم کی دیگر چھ شقوں کے حق میں دوسو اکتالیس ارکان نے ووٹ ڈالے تاہم مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں ڈالا گیا۔ بل کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے

مزید نتائج