تازہ ترین:

انگلش: کے نتائج

انگلش ٹیم نے بھارت کو چوتھےٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور آٹھ رنز سےشکست دے کر سیریز میں کلین سویپ کردیا

چوتھے ٹیسٹ میچ میں انگلش ٹیم کے پہلی اننگز کے پانچ سو اکانوے رنز کے جواب میں بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں تین سو رنزبناکرآؤٹ ہوگئی جس میں راہول ڈریوڈ ایک سو چھیالیس رنز بناکرناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ کی طرف سے سوان اوربریسنن نے تین، تین جبکہ اینڈرسن اور براڈ نے دو، دو وکٹیںحاصل کیں۔بھارتی ٹیم نے اتوار کو فالوآن کے بعد دوسری اننگزایک سو انتیس رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو ٹنڈولکر اور مشرا نے ٹیم کو کچھ سہارا دیا اور میچ ڈرا کرنے کی بھرپور کوشش کی مگر کامیاب نہ ہو سکے ۔ٹنڈولکر اکا نوے کے

اوول ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتام پر انگلش ٹیم نے بھارت کیخلاف تین وکٹوں کے نقصان پر چار سو ستاون رنز بنا لیے

انگلینڈ نے آج پچہتر رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ اننگزکاآغاز کیا۔ کریزپرموجود آئی آر بیل اور پیٹرسن نےشاندارکھیل کامظاہرہ کیا۔دونوں نے سینچریاں سکور کیں۔ تاہم کیون پیٹرسن ایک سو پہچتر رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے کے بعد سریش رائنا کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔اس وقت بیل ایک سو اکیاسی اور اینڈرسن تین رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ واضح رہےکہ انگلینڈ کو چار میچوں کی سریز میں تین صفر کی برتری حاصل ہے۔

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے ،دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر انگلش ٹیم نے بھارت کے دوسو چوبیس کے جواب میں تین وکٹوں کے نقصان پر چار سو چھپن رنز بنالیے

انگلینڈ کے شہربرمنگم میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے بھارت کےدو سو چوبیس کے تعاقب میں چار سو چھپن رنز بنا کر دو سو بتیس رنز کی برتری حاصل کر لی جبکہ اس کی سات وکٹیں باقی ہیں انگلینڈ کی طرف سےاے این کک نےایک سو بیاسی اور مورگن چوالیس رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میںآئی آر بیل چونتیس، کے پی پیٹر سن تریسٹھ اورسٹارس آٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ انڈیا کی طرف سے پی کے کمار نے دو جبکہ اے مشرا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا

مزید نتائج