سینٹ لوشیا میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا جوکافی سود مند ثابت ہوا۔ ویسٹ انڈیزکی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور لینڈل سیمنز کے سوا کوئی بھی بلے باز پاکستانی باؤلرز کی جارحانہ انداز کا مقابلہ نہ کرسکا، انہوں نے اکاون رنز کی اننگزکھیلی۔ ان کے علاوہ مارلن سیموئلز انتیس اور کیمار روچ چوبیس رنز بنا کر نمایاں رہے، پاکستان کی جانب سے شاہد آفریدی، وہاب ریاض، سعید اجمل اور محمد حفیظ نے دو، دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔ پاکستان کو کامیابی کے