تازہ ترین:

انڈس: کے نتائج

ڈی جی خان ، انڈس ہائی وے پر دو بسوں کے درمیان تصادم ، چار افراد جاں بحق اور بیس زخمی ۔

ڈیرہ غازی خان سے پندرہ کلومیٹر دور پیرعادل کے نزدیک کراچی سے پشاور جانے والی دو کوچز سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹرالے کے ساتھ ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں چار افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ بیس سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنھیں طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ چھ سے زائد افراد کو شدید زخمی حالت میں نشترہسپتال ملتان روانہ کر دیا گیا ہے ۔

جماعت علی شاہ فارغ، شیراز جمیل میمن نئے انڈس واٹرکمشنر تعینات

لاہور (نیوز رپورٹر + مانیٹرنگ نیوز + وقت نیوز) وفاقی حکومت نے سید جماعت علی شاہ کو عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنا دیا جبکہ شیراز جمیل میمن کو نیا انڈس واٹر کمشنر تعینات کر دیا۔ ذرائع کے مطابق سید جماعت علی شاہ کو ناقص کارکردگی اور مختلف الزامات کے بعد عہدے سے ہٹایا گیا جبکہ

ارسا نے وفاقی حکومت سے واٹر سرچارج لگانے کی اجازت مانگ لی ۔ انڈس ریورسسٹم اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ملازمین کو تنخواہیں دینے کے بھی پیسے نہیں ہیں

ذرائع کے مطابق ارسا نے وزارت پانی و بجلی کو ایک خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ارسا کو دیگر خودمختار اداروں کی طرح ریونیو جنریٹ کرنے کا اختیار دیا جائے۔ ارسا نے اس سلسلے میں سفارش کی ہے کہ فی ہائیڈل یونٹ پر ایک سے دو پیسے واٹر سرچارج لگایا جائے۔ ارسا حکام کا کہنا ہے کہ واٹر سرچارج سے اٹھائیس کروڑ روپے سالانہ آمدن ہو گی جبکہ ارسا کا موجودہ بجٹ اڑھائی سے تین کروڑ روپے ہے۔

مزید نتائج