تازہ ترین:

انچ: کے نتائج

چارسدہ میں نامعلوم افراد نےسولہ انچ قطرکی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کردیا گیا جس سے علاقے میں گیس کی فراہمی منتقل ہوگئی

چارسدہ کے علاقے عمر زئی سے بیس کلو میٹر کے فاصلے پر ہری چند روڈ پر نامعلوم افراد نے سولہ انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا جس سے علاقے میں گیس کی سپلائی منقطع ہو گئی۔ تاہم واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ دوسری جانب سکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

بلوچستان، ڈیرہ الہٰ یار میں نامعلوم شر پسندوں نے سولہ انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی ۔

ذرائع کے مطابق ڈیرہ الہٰ یار میں نامعلوم شر پسندوں نے سولہ انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی جسکے باعث گیس پلانٹ سمیت ملحقہ علاقوں کو گیس کی سپلائی بھی معطل ہوگئی ۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ دھماکہ خیز مواد پائپ لائن کے نیچے نصب کیا گیا تھا جس کے باعث پائپ کے تین فٹ حصے کو نقصان پہنچا۔ دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ دوسری جانب بولان کے علاقے مچھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے نیٹو کو تیل سپلائی کرنے والے آئل ٹینکرپر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی اور ہزاروں

ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم تخریب کاروںنےسولہ انچ قطر کی جنکشن گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سےاڑادیا ۔

گیس پائپ لائن کی تباہی کے باعث کنواں نمبر چھبیس اورانتیس سے پیر کوہ پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہو گئی ہے جبکہ او جی ڈی سی ایل کی ٹیمیں آگ بجھانے کی کوششیں میں مصروف ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ گیس کے اخراج کوروکنے کے لئے پلانٹ سے گیس کی فراہمی بند کر دی گئی ہےاورمرمت کے بعد چوبیس گھنٹوں تک سپلائی بحال کردی جائے گی ۔واضح رہے کہ ایک ہفتے کے دوران اس نوعیت کے بارہ واقعات ہوچکے ہیں جن کے سبب پیداواری عمل شدید متاثر ہوا ہے جبکہ گیس کمپنیوں کو بھی کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔

مزید نتائج