چلی میں تعلیمی اصلاحات کے خلاف طلباء کا احتجاج گزشتہ کئی روز سے جاری ہے۔ دارالحکومت سانتیاگو میں سیکڑوں طلباء وطالبات نے سپر ہیروز کے کپڑوں میں ملبوس ہو کرگاتے،رقص کرتےاور ان کی طرح حرکتیں کرتے ہوئے انوکھا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ طلبا کا کہنا ہے کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے تعلیم کا معیار گر رہا ہے۔واضح رہے کہ چلی حکومت کی طرف سے تعلیم کے لئے چار ارب ڈالر کا فنڈ مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے مگر طلبا نے حکومت کی یہ تجویز مسترد کردی ہے۔