لاہور میں قومی صحت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈینگی صرف پاکستان یا کسی ایک صوبے کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ ایک گلوبل ایشو ہے۔ پاکستان ڈینگی سے متاثرہ سو ممالک میں سے ایک ہے۔ ڈینگی انسانی صحت کے لیے ایک چیلنج کی صورت اختیار کرگیا ہے جس پر قابو پانے کے لیے اقدامات کے ساتھ ساتھ عوام میں آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے صورتحال سے کامیابی سے نمٹنے کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ