تازہ ترین:

انتقام: کے نتائج

ہمارے منصوبے بند کر کے شریف برادران عوام سے کیوں انتقام لے رہے ہیں: پرویز الٰہی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) (ق) لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و سینئر وفاقی وزیر چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مری میں اپنے محلات کے ارد گرد کے ماحول کو تو خوبصورت بنانے پر شریف برادران کروڑوں روپے خرچ کر رہے ہیں لیکن ساڑھے تین سال میں زیر تکمیل ہمارے دور کے ترقیاتی منصوبوں اور

ملک پہلے ہی بحرانوں کا شکار ہے ایسے میں اشتعال انگیزی اور انتقام کی سیاست سے گریزکرنا ہوگا میاں نواز شریف

کراچی میں ہونے والے حالیہ پرتشدد واقعات پراپنے بیان میں مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے کہا کہ بدامنی کے یہ واقعات پوری قوم کیلئے بےچینی اور تشویش کا باعث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک پہلے ہی بحرانوں سے دوچار ہے ایسے میں اشتعال انگیزی اور انتقام کی سیاست سے ہر صورت گریز کرنا ہوگا۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ سیاست میں بردباری اور شائیسگتی کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے تمام شہری قابل احترام ہیں اور حکومت کشیدگی کی موجودہ لہر کو ختم کرنے کیلئے فوری

عدلیہ کسی کی جاگیر یا ملکیت نہیں کہ اس کا قلم انتقام کے لیے استعمال کیا جائے ۔ عاصمہ جہانگیر

سکھر میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیرنےکہاہےکہ عدلیہ کی خودمختاری اور آزادی کے حامی ہیں۔ عدلیہ پنچائت نہیں ہے اور نہ ہی ہم نے اسے ٹھیکے پر دے رکھا ہے۔ سپریم کورٹ بار کی صدرنے کہا کہ عدلیہ کسی حکمران یا جج کی ملکیت نہیں ہے کہ اسے انتقامی کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جائے۔ انہوں نے وکلاء کے اغواء کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر وکلاء کو بازیاب نہ کرایا گیا تو کوئٹہ میں احتجاج کیا جائے گا۔ عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ عدلیہ کی آزادی کے لیے وکلاء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

مزید نتائج