تازہ ترین:

امیری: کے نتائج

ایرانی ایٹمی سائنسدان شہرام امیری نے بازیابی کے بعد اپنے پہلے انٹرویو میں الزام لگایا ہے کہ انہیں امریکی سی آئی اے کے اہلکاروں نے اغواء کیا تھا۔

واشنگٹن کے پاکستانی سفارت خانے میں ایک غیرملکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اغواء کار عازمین حج کے روپ میں تھے جنہوں نے  سعودی عرب میں فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران انہیں اغوا کیا ۔ شہرام امیری نے کہا کہ سی آی اے کے حکام ان سے ایٹمی پروگرام کے متعلق معلومات حاصل کرنا چایتے تھے جبکہ تعاون نہ کرنے کی صورت میں اسرائیلی خفیہ اداروں کے حوالے کرنے کی دھمکی بھی دی گئی ۔ ادھر امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہرام امیری کی وطن واپسی میں رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی

ڈیڑھ سال قبل لاپتہ ہونیوالے ایرانی ایٹمی سائنسدان شہرام امیری نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں پناہ لےلی ۔

ایران کے سرکاری ریڈیو کے مطابق سائنسدان نے پاکستانی سفارت خانے میں ایرانی مفادات کے حوالے سے قائم سیکشن میں پناہ لی ہے ۔ ایرانی سائنسدان نے پاکستانی حکام سے جلد از وطن واپسی یقینی بنانے کی درخواست بھی کی ہے ۔ شہرام امیری گزشتہ سال حج کی ادائیگی کے موقعے پر سعودی عرب سے لاپتہ ہو گئے تھے جبکہ  ایران نے الزام عائد کیا تھا کہ اس کے سائنسدان کو  امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے اغوا کرلیا ہے ۔ ادھرامریکی ٹی وی اے بی سی نے رواں سال مارچ میں پیش کی جانیوالی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ ایرانی سائنسدان