تازہ ترین:

امتیاز: کے نتائج

کراچی میں لینڈ مافیا کے پیچھے بڑے بڑے چہرے چھپے ہیں تاہم تین سے چار روز میں بلا امتیاز کارروائی شروع کردی جائے گی۔ رحمن ملک

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ صدرزرداری نے انہیں کراچی کے حالات کے پیش نظرکراچی میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ان کا کہنا تھا کراچی کے حالات اب بہترہیںاور لینڈ مافیا کے خلاف تین سے چار روز میں کارروائی شروع کردی جائے گی۔لینڈ مافیا کے پیچھے اگرچہ بڑے بڑے چہرے چھپے ہوئے ہیں تاہم ایکشن بلاامتیاز ہوگا اور کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔رحمن ملک کا کہنا تھا کہ کراچی میں چالیس ہزار ایکڑ اراضی پر لینڈ مافیا قابض ہے، ایکشن کے دوران فراڈ سے ہتھیائی گئی سرکاری

کراچی میں دہشت گردوں، بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف بلا امتیاز آپریشن کیا جا رہا ہے،اب تک پانچ سو جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کیا گیا جن سے تفتیش جاری ہے منظور وسان

وسان ہاﺅس خیرپور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ منظور وسان نے کہا کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے،جس کےلیے حکومت کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بائیس اگست سے جاری آپریشن کے دوران اب تک مختلف سنگین جرائم میں ملوث تقریباً پانچ سو ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن سے تفتیش جاری ہے۔ منظور وسان نے کہا کہ بعض قوم پرست حلقوں کی جانب سے یکطرفہ آپریشن کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں، صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ آئندہ دو ماہ کے دوران سندھ میں پندرہ ہزار پولیس کانسٹیبلوں اورسات سو

کراچی میں آپریشن کے لئے نو مقامات کی نشاندہی کر دی، جہاں سیاسی اتحاد سے بالاتر ہوکر بلا امتیاز کارروائی ہوگی۔ منظوروسان

کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں قیام امن اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لئے بلا امتیاز کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم آپریشن کی تفصیلات پہلے سے بتانا ممکن نہیں البتہ آپریشن کے دوران سیاسی اتحاد سے بالا تر ہوکر کارروائی کی جائے گی اور جو جو کامیابی ملے گی اسے میڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ایجنسیاں ٹارگٹ کلرز کی نشاندہی کے لئے کام کر رہی ہیں اور اس کے حوصلہ افزاء نتائج بھی سامنے آئے ہیں جبکہ گزشتہ دوروز کے دوران گیارہ

مزید نتائج