تازہ ترین:

امتحان: کے نتائج

نوازشریف نےکہا ہےکہ سیلاب حکومت اورمتاثرین کے لیے امتحان کی گھڑی ہے،وقت بہت گزرچکا حکومت کوتیزی سے کام کرناہوگا

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ان کاکہناتھا کہ حکومت کو سیاسی تنقید کے بجائے سندھ میں سیلاب متاثرین کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کچھ کرنا ہو گا، حکومت کیلئے آفت اور امتحان کی گھڑی ہے،وقت بہت گذر چکا ہے،سارے کام چھوڑ کر تیزی سے اقدامات کرنا ہونگے۔ نوازشریف کاکہناتھا کہ لوگوں کی حالت اب بھی 1947 جیسی ہے اب ملک میں صرف خدمت کی سیاست چلے گی ملک میں لوڈشیڈنگ اورجہالت کے خاتمے کی سیاست چلے گی، نواشریف نے کہا کہ ڈینگی کےمرض سےواقف نہیں تھے،پہلی دفعہ اس طرح واسطہ پڑا پنجاب حکومت ڈینگی پرقابوپانے کے لیے

پنجاب کے ثانوی تعلیمی بورڈزنے میٹرک کے سالانہ امتحان دوہزارگیارہ کے نتائج کا اعلان کردیا ، طالبات نے میدان مارلیا

سرگودھا بورڈ میں میٹرک کے نتائج میں کامیابی کا تناسب چھپن اعشاریہ چوبیس فیصد رہا۔ پی اے ایف پبلک سکول کے طالبعلم ارسلان جاوید نے ایک ہزار اکیس نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ملتان بورڈ کے نتائج کے مطابق ایک ہزار اکیس نمبر لے کر مہوش کلثوم سرفہرست رہیں۔ بہاولپور بورڈ میں مریم ظفر حسین نے ایک ہزار اٹھارہ نمبر لے کر میدان مارا جبکہ بورڈ میں کامیابی کا تناسب پچپن اعشاریہ دو دو فیصد رہا۔گوجرانوالہ بورڈ کے نتائج کے مطابق پہلی پوزیشن ایک ہزارپندرہ نمبر لے کرلبابہ مختار نے حاصل کی۔ڈیرہ غازی خان

دہشتگردوں نے حکومت کا بہت امتحان لے لیا اب قوم ان کے خلاف ایکشن ہوتا ہوا دیکھے گی۔ رحمان ملک

کراچی میں کرائسزمینجمنٹ سیل کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ انٹیلی جنس رپورٹ پر ایکشن پلان تیار کرلیا گیا ہے، اب عوام کراچی کے حساس علاقوں میں ایکشن ہوتا ہوا دیکھیں گے اور کل تک حالات بہتر ہونا شروع ہوجائیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نےماؤں اور بہنوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے جو قابل مذمت ہے۔ کراچی میں بدامنی پھیلانے والےمافیا کو کس کی سرپرستی حاصل ہے یہ سب جانتے ہیں تاہم یہ لوگ جان لیں کہ اب ان کے آقا انہیں نہیں بچا سکیں گے۔ رحمان ملک کا کہنا تھا

مزید نتائج