کویت سٹی (نمائندہ خصوصی) پولینڈ اور سابق بلقانی ریاستوں میں پائے جانے والے پتھر امبر کی جیولری نہ صرف مشہور زمانہ ہے بلکہ اسے بلقانی علاقوں میں سونے سے تشبیہہ دی جاتی ہے جو بادشاہوں اور امراءروساءکا پسندیدہ پتھر رہا ہے اور اس کی بنائی ہوئی جیولری نہ صرف امارات کی نشانی ہے بلکہ اسے دولت میں اضافہ کے لئے اور دولت کے تحفظ کے لئے اپنے پاس رکھنا خوش قسمتی کا نشان بھی خیال کیا جاتا ہے۔ سیاح جو پوش علاقوں میں آتے ہیں وہ اس کم قیمت مگر خوبصورت پتھر کو جیولرز کی دکانوں میں اس خوبصورتی اور کثرت کے ساتھ سجا