الیکشن کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام آئندہ عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کو بریفنگ دینے کے لیے کانفرنس منعقد کی۔ کانفرنس میں ملک کی تینوں بڑی پارٹیوں پی پی پی، مسلم لیگ نون اور مسلم لیگ ق کے کسی نمائندے نے شرکت نہیں کی جس پر شرکاء نے افسوس کا اظہار کیا ۔ کانفرنس میں شریک چودہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے بھی اس نظام کو بہتر قرار دینے کے باوجود بعض تحفظات کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ جب تک اس نظام کا چھوٹے پیمانے پر کامیاب تجربہ نہیں کرلیا جاتا اس