مسافر کوچ کراچی سے بھکر جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث توازن برقرار نہ رکھ سکی اور ڈیرہ غازی خان کوٹ چھٹہ کے قریب الٹ گئی۔ حادثے میں ایک خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ پچپن زخمی بھی ہوئے جنھیں طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ غازی خان منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں سے بائیس افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔