الظواہری: کے نتائج

ایمن الظواہری پاکستان میں ہی ہیں : پینٹا گون کا دعوی

واشنگٹن (ریڈیو مانیٹرنگ) القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری پاکستان میں ہی ہیں۔ ترجمان پینٹاگون نے دعویٰ کیا ہے کہ ایمن الظواہری کی پاکستان میں موجودگی کے علاوہ کسی ملک میں ہونے کی اطلاعات ہی نہیں ہیں۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ القاعدہ چیف ایمن الظواہری ڈرون حملوں سے بچنے کے لئے جنوبی ایشیا سے یمن یا صومالیہ منتقل ہو گئے

پاکستان انٹیلجنس کےحوالےسےغیرملکی خبررساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایمن الظواہری جنوبی ایشیا سے یمن یا صومالیہ چلے گئے ہیں، خبر رساں ادارے نےامریکہ کےایک سینیئر انٹیلیجنس اہلکار کے حوالے بتایا ہے کہ القاعدہ چیف ڈرون حملوں سے بچنے کے لئے جگہ بدل رہے ہیں،حکام کے مطابق الظواہری صرف اپنی جان بچانا چاہتے ہیں اور القاعدہ کی مزید کسی بھی کارروائی میں ان کا عمل دخل نہیں ہے۔

اسامہ بن لادن کی موت کا بدلہ لینے کیلئے جہاد جاری رہے گا ۔ ایمن الظواہری

ایمن الظواہری کی نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے اسامہ کے بعد جہاد جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ بارہ منٹ کے دورانیے کی ویڈیو ایک جہادی ویب سائٹ پر جاری کی گئی ہے جس میں القاعدہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ مجاہدین کے امام اسامہ بن لادن کی موت کا انتقام لیا جائے گا۔ ایمن الظواہری نے تیونس اور مصر میں آنے والے انقلاب کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اب ان ملکوں میں القاعدہ کا پیغام پھیلانے میں مدد ملے گی۔

مزید نتائج