پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگرامریکہ نے پاکستان پرکسی جارحیت کی کوشش کی تو وزیرستان اس کے لیے زیادہ تباہی کا حامل خطہ ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو اپنی شرمناک شکست کے بعد افغانستان سے ہرحال میں نکلنا ہوگا اور ملکی دفاع کے لیے پوری قوم متحد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرپارلیمنٹ کی متفقہ قراردادوں پر عمل کیا جاتا تو آج یہ صورت حال ہرگز سامنے نہ آتی حکومت کو ملک و قوم کے مفاد میں پالیسیاں مرتب کرنا ہوں گی۔ ایک سوال پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حقانی نیٹ ورک