برطانوی نشریاتی ادارے کودیئے گئےایک انٹرویو میں سراج الدین حقانی کا کہناتھاکہ ان سے امریکی خفیہ ایجنسیوں نے رابطہ کیا تھا جو چاہتی تھیں کہ ان کا گروپ افغان حکومت کے ساتھ امن مذاکرات کرے۔ انہوں نے ان الزامات کی تردید کی کہ حقانی گروپ کابل میں ہونے والے حالیہ حملوں میں ملوث ہےیا پھر انہیں پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سے ہدایات ملتی ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا ہےکہ کابل میں ہونے والے حالیہ حملوںمیں فوجی کونسل ملوث ہے۔