تازہ ترین:

الحرام: کے نتائج

خادم حرمین شریفین شاہ عبد اللہ نے مسجد الحرام کی تاریخ کے سب سے بڑے توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا جو تین سال میں مکمل ہو گا

یہ توسیع مسجد کی موجودہ عمارت کے شمال مشرق اور شمال مغرب کی جانب چارلاکھ مربع میٹر پرمحیط ہو گی- توسیع کی خاطر ملحقہ اراضی حاصل کرنے کے لئے یہاں واقع ہزاروں چھوٹی بڑی عمارتوں کے مالکان کو چالیس ارب ریال معاوضہ ادا کیا گیا ہے -نئے بلاک کی تکمیل سے مسجد الحرام میں نمازیوں کی گنجائش میں بارہ لاکھ کا اضافہ ہو گا اورمسجدکے اندربیک وقت مجموعی طور پر بیس لاکھ افراد عبادت کر سکیں گے- منصوبے کوشاہ عبداللہ توسیعی پراجیکٹ کا نام دیا گیا ہےجس کے تحت مسجد کی شمالی جانب تین سو اسی میٹرچوڑائی میں چار منزلہ نیا

شاہ عبداللہ آج مسجد الحرام کے توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

طائف (ممتاز احمد بڈانی) خادم حرمین شریفین شاہ عبداللہ آج مسجد الحرام کے توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ تین سال میں 4 لاکھ مربع میٹر رقبے پر مشتمل منصوبہ مکمل ہونے پر حرم شریف میں نمازیوں کی گنجائش دگنی ہو جائے گی۔۔ یہ بات مسجد الحرام انتظامیہ کے نائب سربراہ ڈاکٹر

ملک بھرمیں نویں محرم الحرام کے موقع پر عزاداروں کے ماتمی جلوس اور تعزیے نکالنے کا سلسلہ جاری ہیں۔

شہدائے کربلا کی قربانیوں کی یاد تازہ کرنے کے لیے آج ملک بھر میں جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ لاہور میں نومحرم الحرام کا مرکزی جلوس شبیہ ذوالجناح اسلام پورہ سے بر آمد ہوا۔ جلوس میں بڑی تعداد میں عزاداران شریک ہیں، لاہورمیں نویں محرم الحرام پرسکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ بائیس ہزارپولیس اہلکاروں کے ساتھ پاک فوج اور رینجرز کے دستے بھی لاہورمیں گشت پر مامور ہیں۔ کراچی میں نو محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک نمائش چورنگی سے برآمد ہوکر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینینہ ایرانیاں

مزید نتائج