ملتان پریس کلب کے باہر ہونے والے مظاہرہ میں شریک طلباءنے یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی اورمین روڈ کو بلاک کردیا ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث الیکٹریکل شعبے کے طلباء کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے طلباء نے چانسلراورگورنر پنجاب سلمان تاثیرسے مطالبہ کیا کہ الیکٹریکل شعبے کا پاکستان انجینئرگ کونسل سے الحاق کرواکرطلباء کا تعلیمی سال ضائع ہونے سےبچایا جائے۔اس کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔