تازہ ترین:

التوا: کے نتائج

مسلم لیگ نون نے قومی اسمبلی میں صدارتی ایوارڈز کے اعلانات پر قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کروا دی ۔

تحریک التوا کے متن میں درج ہے کہ حکومت نے ملک کے چونسٹھویں یوم آزادی کے موقع قومی ایوارڈز کے اعلان میں میرٹ کو یکسر انداز کرکے بڑی تعداد میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں اورصدارتی مشیروں کو نوازاہے جو قوائد و ضوابط اور قومی ایوارڈز کے لئے بنائی گئی تمام پالیسیوں کی کھلی خلاف ورزی ہے لہذا اس معاملے پر قومی اسمبلی کے فلور پر بحث کی جائے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التوا مسلم لیگ نون کے ممبر قومی اسمبلی رانا تنویر حسین، برجیس طاہر، طاہرہ اورنگزیب، ملک شکیل اعوان سمیت تیرہ ممبران نے جمع کروائی ہے

پاکستان اور پولینڈ زیر التوا معاہدوں کی تکمیل‘ تعلقات کو وسعت دینے پر متفق

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر + سپیشل رپورٹ + نمائندہ خصوصی + این این آئی) پاکستان اور پولینڈ نے ہر سطح پر مذاکرات کو فروغ دینے، زیر التوا معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں کی جلد تکمیل، باہمی تعلقات کو کثیر جہتی سطح تک وسعت دینے افغانستان میں امن اور استحکام کیلئے اپنا کردار جاری

کراچی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مسلم لیگ نون نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التوا جمع کرادی ۔

مسلم لیگ نون کی جانب سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی جانے والی تحریک میں کہا گیا ہے کہ شہرقائد کو درندوں کے حوالے کردیا گیا ہےاور کراچی کے حالات پرملک کا بچہ بچہ پریشان ہے۔ تحریک التواء میں نشاندہی کی گئی کہ کراچی میں امن وامان کی فضا بحال کرانے میں پولیس اوررینجرزناکام ہوچکی ہیں۔ تحریک کے متن میں مطالبہ کیا گیا ہےکہ قومی اہمیت کے اس معاملے پرایوان کی معمول کی کارروائی روک کربحث کی جائے۔

مزید نتائج